ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی کے راجیونگر سٹی زن ویلفر فورم کے طرف سے صفائی مہم

چنتامنی کے راجیونگر سٹی زن ویلفر فورم کے طرف سے صفائی مہم

Mon, 06 Feb 2017 12:12:22    S.O. News Service

چنتامنی:6 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز) فضاء کوصاف ستھرا رکھنے سے ہی آب وہوا میں بھی تبدیلی رونما ہوتی ہے صفائی سے ہر شئے میں نکھار آتی ہے غلاظت سے بیماریاں پھیلتی ہیں۔ صفائی میں انسان اپنے آپ کو خوشحال اور تندرست محسوس کرتا ہے ہوائی آلودگی ،کوڑا کرکٹ ،گندگی انسان کی زندگی کو نقصان پہنچا سکتی ہے دوسری وجہہ آبادی کا بڑھنا بھی نقصان دہ ہے کیونکہ لوگوں کو کھانے پینے کپڑیاور رہن سہن کے لئے اور آمد رفت کیلئے ٹرانسپورٹ مہیا کرؤانا اور ضروری سب چیزوں کو فراہم کرؤانا جس کی وجہہ سے اسکوٹروں ،کاروں اور ان کی صنعتوں کو بڑھانا تھرمل پاؤر پلانٹس کابڑھناکاروں کی رفتار بڑھنا قدرتی عمل میں تبدیلی ہونا ہے صاف صفائی انسان کی زندگی کا ایک اہم جز ہے جوانسانوں کی زندگیوں میں خوشگوار ماحول لاسکتی ہے یہ بات بلدیہ صدر سجاتا شیونا نے کہی ۔

آج شہر کے راجیوگاندھی لے آوٹ گنڈپا لے آوٹ کے آس پاس راجیونگر سٹی زن ویلفر فورم کے طرف سے سوچھ بھارت میشن کے تحت صفائی مہم کا آغاز کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ محلوں اور علاقوں کی صاف صفائی اور گندگی کو دور کرنے کیلئے دوسروں پر منحصر رہتے ہیں مگر یہ ہماری سب سے بڑی غلطی ہے ہمارے محلوں کی گندگی کو دور کرنے کیلئے خود کو بھی  دلچسپی لینا ضروری ہے ۔انہوں نے  کہا کہ ہر جگہ صفائی کیلئے ہر گاؤں میں  ہرمکان کیلئے ایک بیت الخلاء بنایا جانا لازمی ہے ۔اس صفائی مہم کے لئےمنسپالٹی عملہ نے بھی ساتھ دیا اس موقع پر نائب صدر بلدیہ سجاتا شیونا نائب صدر سجاتا شیوپا ہیلتھ افسر سی کے بابو وغیرہ موجود تھے۔


Share: